کراچی میں شارع فیصل کارسازکےقریب رکشہ میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس گئے۔
کراچی میں شارع فیصل کارسازکےقریب رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ رکشہ شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ رکشے میں سوار دو افراد جھلس گئے، جنہیں طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ آگ کے نتیجے میں رکشہ کوبری طرح نقصان پہنچا۔ ٹریفک پولیس نے کرین کی مدد سے اسے وہاں سے منتقل کیا۔