عالمی بینک کی جانب سے سندھ میں متاثرین سیلاب کے لئے رہائشی منصوبہ کی تعریف۔ کہا منصوبہ گلوبل ماڈل، شفاف اور تیز ترین منصوبہ ہے۔
عالمی بینک کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد کا وزیراعلیٰ ہاوس میں اجلاس ہوا۔ عالمی بینک کے حکام کا کہنا تھا ایس پی ایچ ایف دنیا کا سب سے بڑا رہائشی بحالی منصوبہ ہے۔سیلاب متاثرین کیلئے نئے گھروں کا منصوبہ تیزی کےساتھ جاری ہے۔ سیلاب متاثرین کیلئے ساڑھے نو لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں ۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں ساڑھے تین لاکھ گھر مکمل طور پر تعمیر ہو چکے ہیں۔ یہ رہائشی بحالی منصوبہ عالمی معیار پر پورا اترتا ہے ۔ جیو ٹیگنگ کے ذریعے تعمیراتی کام کی نگرانی کی جا رہی ہے۔