سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے عید پر اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے ٹرانسپورٹ مالکان کو متعین کردہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈی آئی جی ٹریفک اور کمشنرز فوری ایکشن لیں اور عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔سینئر صوبائی وزیر نے سندھ بھر میں بس اڈوں اور ٹرمینلز پر چیکنگ، زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کے احکامات جاری کردیئے۔ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کےمطابق عوام زائد کرایہ وصولی کی شکایت مقررہ واٹس ایپ نمبر یاای میل کے ذریعے درج کراسکتے ہیں۔
۔