کراچی کی دواہم شاہراہوں پررکشےکی آمدورفت پرپابندی کےباوجود آئی آئی چندریگر روڈ اور شارع فیصل پر رکشوں کی روانی کاسلسلہ جاری ہے

صبانور صبانور

 کراچی کی دواہم شاہراہوں  پررکشےکی آمدورفت پرپابندی کےباوجود   آئی آئی چندریگر روڈ اور شارع فیصل پر  رکشوں کی روانی کاسلسلہ جاری ہے


کراچی کی دواہم شاہراہوں  پررکشےکی آمدورفت پرپابندی کےباوجود   آئی آئی چندریگر روڈ اور شارع فیصل پر  رکشوں کی روانی کاسلسلہ جاری ہے۔ٹریفک پولیس نے خلاف ورزی پر چالان کے علاوہ تین مقدمات بھی درج کیے۔ بیشتررکشہ ڈرائیورپابندی سےلاعلم نکلے۔ 

کراچی میں ٹریفک کی روانی متاثرہونےکےپیش نظر،، شہر کی دواہم شاہراہوں پررکشوں کی آمدورفت پرپابندی  عائد  کردی گئی ہے۔ 

شہر کی مصروف شاہراہوں آئی آئی چندریگر  روڈاورشارع فیصل پر پابندی تو عائد کردی گئی،، لیکن  پھر بھی دونوں سڑکوں پررکشےدوڑتےدکھائی   دیئے۔


 ٹریفک پولیس  آئی آئی چندریگر روڈپر رکشوں کی آمدورفت روکنے کی کوشش کررہی۔ دعوی کیا کہ خلاف ورزی پر  متعدد چالان اور تین مقدمات درج کیے ہیں۔ 

  پابندی کی خلاف ورزی کرنےوالےرکشہ ڈرائیور  حکومت کی جانب سے ایسے کسی حکم نامے سے   لاعلم نظر آئے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے   خلاف ورزی کرنےوالے رکشوں کےخلاف دفعہ 188کےتحت مقدمات درج   کرنے کی ہدایت کردی۔ کم عمرڈرائیوروں کےخلاف درج مقدمےمیں رکشےکےمالک کو بھی  نامزد کرنے  کے احکامات  جاری کردیئے۔