کراچی میں ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لئےقریب پہنچنے والی کرین شپ خود ریت میں پھنس گئی


کراچی میں ساحل  پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لئےقریب  پہنچنے والی کرین شپ خود ریت میں پھنس گئی

 

کراچی میں ساحل  پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لئےقریب  پہنچنے والی کرین شپ خود ریت میں پھنس گئی۔ٹگ بوٹس اونچی لہروں کےدبائو کی وجہ سے جہاز کے قریب ہی   نا  پہنچ سکی ۔

کراچی میں سی ویو کے ساحل  پر  پھنسے جہاز   کو نکالنے کا آپریشن ،،،،ایک کے بعد ایک مشکل   سے دوچار ۔جہازکی ری فلوٹنگ کا آپریشن صبح  ایک بار پھر شروع کیا گیا۔ سمندرکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کرین شپ کو جہاز کےقریب پہنچایا گیا ،،، تو کرین شپ سمندری لہروں کا مقابلہ نہ کرسکی اور خود ریت میں پھنس گئی۔کرین کو بیلنس  کرنے کے لئے باندھے  گئےجوڑاوررسیاں بھی ہواکےدباوسےٹوٹ گئیں۔جبکہ لہروں کےدبائو کی وجہ سے ٹگ بوٹ  تو جہاز کے قریب نا پہنچ سکی۔ جہاز کے کنڈوں پررسی اور زنجیریں باندھ کر جہاز کو پورٹ کی طرف کھینچا جائےگا۔حکام کا کہنا ہےکہ سمندرمیں ہوا کا دباؤ پینتیس  ناٹ رہا اورجہاز کے قریب چار  فٹ اونچی لہریں تھی،،امید ہے کہ جہاز کو نکال لیاجائے گا۔جمعرات کوایک بارپھر جہاز کو نکالنےکےلئےآپریشن کاآغازہوگا۔۔ جہاز کو گھسیٹ کر کےپی ٹی کے چینل پر  لے جایا جائے گا۔۔