بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پرحملہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہےکہ
بھارت نے 6اور7مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6مقامات پر حملے کیے ،
گزشتہ رات بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنایا ،
بھارت نےپاکستان میں 6 مقامات پر حملے کیے،
بھارتی بلااشتعال حملے میں 26معصوم شہری شہید ہوچکے ،
تمام 26شہادتیں پاکستانی سویلیزکی ہیں،
مساجد کو نشانہ بنانابھارت کی تنگ نظر سوچ کی عکاسی ہے ،
احمد پورشرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایاگیا جس میں 13شہادتیں ہوئیں ،
احمد پور شرقیہ میں 7خواتین اور3سال کی 2بچیاں شہیدہوئیں
مریدکے میں 3افرادشہید اور ایک زخمی ہوا،
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 46شہری زخمی ہوئے ،
پاکستان نے دشمن کے 5طیارے مار گرائے ،
پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں،
افواج پاکستان نےبھارت کے 3رافیل طیارے اور 2مگ طیارے مار گرائے،
ایل اوسی کی خلاف ورزی پر بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرزکو نشانہ بناگیا
بھارت نے نیلم جہلم پراجیکٹ پر نوسیری ڈیم کے اسٹرکچر کو نشانہ بنایا
ہائیڈروپراجیکٹ کو نشانہ بنانا ناقابل قبول اورخطر ناک ہے،
بھارتی آبی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے ،
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہاہے ،
بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کردیا جائےگا،
پاکستان صرف ملکی دفاع میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے گا،