قومی اسمبلی کااجلاس،وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب

عمران عمران

قومی اسمبلی کااجلاس،وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب

قومی اسمبلی کااجلاس،وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب

آج پوری قوم متحد ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہےکہ 

 تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں

ہمارے دشمن نے اندھیرے میں ماضی کی طرح چھپ کر حملہ کرنے کی کوشش کی

عوام کی دعاؤں سے پاک فوج نے بھارت کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا

  افواج پاکستان  نے دشمن کا منہ توڑ جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا،

بھارتی حملے میں کئی پاکستانی شہید ہوگئے

 پہلگام میں   ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،

 بھارت نے 10 منٹ کے اندر واقعے کی ایف آئی آر درج کی،

  بھارتی میڈیانے حملے کا الزام پاکستان پر لگایا،

 کچھ دن پہلے بلوچستان میں دہشتگردوں نے ٹرین کو ہائی جیک  کیا

  بلوچستان میں ٹرین حملے میں ملوث افراد کے تانے بانے بھارت سے ملتے تھے

ایس ایس جی یونٹ نے مہارت سے دہشتگردوں کا صفایا کیا

بلوچستان ٹرین واقعے پر بھارت نے مذمت تک نہیں  کی 

کاکول میں واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کاپہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں،

پہلگام واقعے کے الزامات ہمیشہ کی طرح جھوٹے ثابت ہوئے،

بھارت نے دنیا کو بتانا چاہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان ملوث ہے،

بھارت کو پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی،

بھارت نے ہماری پیشکش کو  تسلیم نہیں کیا،

پہلگام واقعے کی بھارت کو عالمی سطح پر تحقیقات کی پیشکش کی،

پہلگام واقعے کے بعد ہر روز اطلاعات تھیں کہ بھارت حملہ کرے گا،

پاک فوج دشمن کے عزائم ناکام بنانے کیلئے  24گھنٹے تیار ہے،وزیراعظم شہبازشریف

بھارت  کو رافیل  طیاروں  پر بڑا ناز تھا،وزیراعظم شہبازشریف

کچھ دن پہلے بھی رافیل اڑے تو  پاکستان نے انہیں واپس جانے پر مجبور کیا،

بھارت کے طیاروں کو پہلے بھی جام کیا جس کی وجہ سے ان کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

ایئر چیف اور ان کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

 پاکستان ایئر فورس  کے طیارے مکمل طور پر تیار تھے،

پاکستان کے جہازوں نے ہندوستان کی سرزمین کو عبور نہیں کیا،

پاک فضائیہ نے بھارت کے 3رافیل سمیت 5طیارے مار گرائےہیں،

بھارت کے 80جہاز حملے میں ملوث تھے،

پاکستان کے جواب سے دشمن کا ہوش ٹھکانے آگیا،

ہمارے دوستوں کو بھی پتہ چل گیا پاکستان فوجی لحاظ سے بہت مضبوط ہے

بھارت نے آزاد کشمیر میں 2 اورپنجاب میں 4 جگہوں پر حملے کیے،

گزشتہ رات حملے کے بعد دشمن سکون کی نیند نہیں سو سکا،