کراچی وزیراعلی سندھ سے عالمی ادارہ صحت کے عہدیدار کی ملاقات۔


کراچی وزیراعلی سندھ سے عالمی ادارہ صحت  کے عہدیدار  کی ملاقات۔

وزیراعلی سندھ سے عالمی ادارہ صحت  کے عہدیدار  کی ملاقات۔  مراد علی شاہ کا کہنا تھا  صوبے میں پچاسی لاکھ سے زائد افراد کو  کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

وزیراعلی  سندھ مراد علی شاہ سے عالمی ادارہ صحت کے ہیڈمشن  ڈاکٹر پالیتا ماہی پالائی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہوا ور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ترجمان وزیرا علی سندھ  کے مطابق ملاقات کے دوران کوویڈ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کورونا سے بچاو کی ویکسین لگانے  پر خاص توجہ دے رہی ہے۔صوبائی  حکومت ہر مریض کے رابطے میں رہنے والوں کے ٹیسٹ ہر صورت کرتی ہے۔ کوویڈ کے باعث سندھ حکومت  نے ٹیلی میڈیسن کا قانون بھی پاس کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او  کے مشن ہیڈ ڈاکٹر  نے کہا کے کورونا وبا  سے بچاو کے لئے لوگوں کو ہر صورت ماسک پہننا چاہیے۔