فی تولہ سونا دوہزار، چھ سو روپے سستا

سدرہ عارف سدرہ عارف

  فی تولہ سونا دوہزار، چھ سو روپے  سستا


 فی تولہ سونا دوہزار، چھ سو روپے  سستا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت  نو پیسے بڑھ گئی۔   


فی تولہ سونا  دوہزار، چھ سو روپے سستا ہوکر  تین لاکھ، اکیاون ہزار، پانچ سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت دو ہزار، دو سو اٹھائیس روپے کم ہوکر تین لاکھ، ایک ہزار، تین سو چون روپے ہوگئی۔ سرمایہ کار بین الاقوامی مارکیٹ میں  سونے کی قیمت میں  کمی کو  مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کمی کی وجہ قرار دے رہے  ہیں۔  انٹربینک میں ڈالر کی قیمت نو پیسے اضافے سے  دوسو بیاسی روپے، چھ پیسے ہوگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے ڈالر کی قیمت میں بیلنس آف پیمنٹ کےپریشر کی وجہ اضافہ ہوا ہے۔