**مور و واقعہ: آئی جی سندھ نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، سات روز میں رپورٹ پیش کی جائے گی**

عمران عمران

**مور و واقعہ: آئی جی سندھ نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، سات روز میں رپورٹ پیش کی جائے گی**


مورومیں قوم پرست تنظیم کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور  جلاؤ گھیراؤ  کے معاملے کی انکوائری کےلئے   آئی جی سندھ نے  کمیٹی قائم کردی۔


ڈی آئی جی  کراچی ویسٹ عرفان بلوچ کو  تحقیقاتی ٹیم کا  سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ایس ایس پی سی آئی اے کراچی امجد احمد شیخ،ایس ایس پی ضلع شہید بینظیر آباد شبیر سیٹھار  اور ڈی ایس پی ،سی آئی اے حیدرآباد افتخار بُریرو  کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ تفتیشی ٹیم واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔  ٹیم اس بات کا تعین کرے گی کہ  واقعہ میں پولیس کی کیا حکمتِ عملی اور کردار رہا۔ ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی بنتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم سات روز میں رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی ۔ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔