سندھ کے مالی سال دو ہزار پچیس ، چھبیس کے چونتیس کھرب، اکیاون ارب، ستاسی کروڑ کے بجٹ میں کراچی والوں کے لئے بھی اچھی خبریں شامل ہیں

عمران عمران

  سندھ  کے مالی سال دو ہزار پچیس ، چھبیس کے   چونتیس  کھرب، اکیاون ارب، ستاسی کروڑ کے بجٹ میں کراچی والوں کے لئے بھی  اچھی خبریں شامل ہیں


 سندھ  کے مالی سال دو ہزار پچیس ، چھبیس کے   چونتیس  کھرب، اکیاون ارب، ستاسی کروڑ کے بجٹ میں کراچی والوں کے لئے بھی  اچھی خبریں شامل ہیں۔  شہر  کے لئے کون کون سے منصوبے    صوبائی بجٹ کا حصہ ہیں ۔

 سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ میں کراچی کے مختلف  ترقیاتی منصوبوں کے لئے بھی رقم مختص کی گئی ہے ۔۔


شہر میں فرانزک لیبارٹری  کے قیام کے لئے   بجٹ میں دو ارب، تینتیس کروڑ ،اسی  لاکھ  روپےمختص ہیں۔


بجٹ میں کراچی سیف سٹی منصوبے کے  لئے  دو ارب، چھتیس کروڑ، تیس لاکھ  روپے رکھے گئے ہیں۔

 شہر میں بی آرٹی اورنج لائن  منصوبے کےلئے  بجٹ میں   ایک ارب، اکتالیس کروڑ، تیس لاکھ  روپے  مختص  ہیں۔


 بجٹ میں  نیشنل ہائی وے پر میڈیکل  کمپلیکس  کے لئے  چون کروڑ، پچاس لاکھ   کی رقم رکھی گئی ہے ۔


 شہر میں  سندھ فارنزک سائنس ایجنسی کو فعال بنانے پر پچاس کروڑ  روپے خرچ کئے جائیں گے۔ 


 نئے مالی   سال کے صوبائی  بجٹ میں کراچی کے لئے مزید پانچ سو بسیں  خریدنے کا بھی منصوبہ ہے۔


  شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر   کے  لئے چار ارب اور  انڈس اسپتال  کے لئے  آٹھ ارب روپے کی رقم  مختص  ہے۔ 


ضلع کورنگی میں  عدالتوں کے قیام کی خاطر میں صوبائی بجٹ میں  پچاس کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔