پاکستان انٹر نیشنل فلم فیسٹیول اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ فیسٹیول کے دوسرے دن جرمن فلموں کی نمائش کی

سدرہ عارف سدرہ عارف

 پاکستان انٹر نیشنل فلم فیسٹیول اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ فیسٹیول کے دوسرے دن جرمن فلموں کی نمائش کی


پاکستان انٹر نیشنل فلم فیسٹیول اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ فیسٹیول کے دوسرے دن جرمن فلموں کی نمائش کی گئی ۔ شائقین کا کہنا تھا کہ فلم فیسٹیول کے انعقاد سے نہ صرف نوجوان فلم سازوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ فلم بینوں کو بھی روایتی فلموں سے ہٹ کر کچھ نیا کام دیکھنے کا موقع ملے گا۔۔


پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوسرے دن گوئٹے ا نسٹیٹیوٹ کے تعاون سے مقامی سینماء میں دوجرمن فلموں کی نمائش کی گئی۔۔


فلم بینوں نے فلموں کو سراہا ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم فیسٹیول کا انعقاد پاکستان کی فلم انڈسٹری میں تبدیلی کا سبب بنے گا۔۔

یہ بہت اچھا اقدام ہے تو میرا خیال ہے ان کو کنٹینیو کرنے چاہیے اور جو نیو جنریشن ہے اس کے لیے بہت اچھا ہے یہ 

 یہ ہم ٹی وی بہت اچھا کام کر رہا ہے اور اس طرح کا جو فیسٹول ہو رہا ہے نئی فلمیں متعارف ہو رہی ہیں یہ ائیڈیاز دیتی ہیں کہ کتنی ساری چیزوں کے بارے میں ہم اچھی فلمیں بنا سکتے 

یہ بہت اچھا انشیٹیو ہے اور یہ یہ ایک لرننگ ایکسپیرینس تھا سب کے لیے

ڈائریکٹر پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول مصباح خالد نے کہا کہ بیرون ملک منعقد ہونے والے فلم فیسٹیولز میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے ۔۔ فلم فیسٹیول کے انعقاد سے نئے فلم سازوں کواپنا کام دنیا بھر میں دکھانے کا حوصلہ ملے گا۔۔


اتنا دل دکھتا ہے کیونکہ ساری دنیا کے لوگ آئے ہوئے ہوتے ہیں صرف ہماری ملک سے کوئی فلم نہیں جاتی تو ہم اس لیے اتنے پیشنیٹ ہیں اس کے بارے میں کہ ہم پاکستان کی فلمیں ساری دنیا میں انٹرنیشنلی دکھائیں 

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم ایسی فلمیں بنا سکتے ہیں،، جو ہماری پہچان کو دنیا میں بھر میں مزید بہتر بنا سکتی ہیں۔۔۔

 یہ ہم ہر سال کرتے ہیں اور اس میں بہت سے بچے بھی آتے ہیں اس کا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ ہمارے جو نوجوان ہیں جو اپ کمنگ جو کہ موویز بنانا چاہتے ہیں وہ اس میں شامل ہو جائیں اور لرن بھی کرتے جائیں ورکس شاپ سیکھیں اور دوسرا یہ پھر یہ اپنی فلمیں بھی دکھائیں اور انٹرنیشنل فلمیں بھی دیکھیں

پاکستان فلم فیسٹیول میں اتوار تک کئی ملکی اور غیر ملکی فلمیں ، شائقین کے لئے پیش کی جائیں گی۔۔۔