محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔۔۔ سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں جمعرات کی رات سب سے زیادہ بارش گلشن حدیدمیں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔۔۔ یونیورسٹی روڈ پر 13 اعشاریہ 4 ملی میٹر، شارع فیصل پر 12 ملی میٹر بارش ہوئی ۔۔۔ ناظم آباد میں 10 ملی میٹر، اولڈ ائیرپورٹ پر 9 اعشاریہ 3 ملی میٹر، گڈاپ ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں 8 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ہوئی ۔۔۔ کیماڑی میں 6، جناح ٹرمینل پر 5 اعشاریہ 2 اور سرجانی ٹاؤن میں 4 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ مسرور بیس پر سب سے کم 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی