سابق اینکر پرسن ریحام خان نے پاکستان ریپبلک پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

عرفان علی عرفان علی

 سابق اینکر پرسن ریحام خان نے پاکستان ریپبلک پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت   بنانے کا اعلان کر دیا


سابق اینکر پرسن ریحام خان نے پاکستان ریپبلک پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت   بنانے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا نئی سیاسی جماعت عوام کی اواز بن کر  حکمرانوں کا پیچھا کرے گی ۔ 

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اینکر پرسن ریحام خان کا کہنا تھا ہماری پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدو جہد کرے گی ۔2012 سے لے کر 2025 تک جو میں نے پاکستان دیکھا ہے اس میں صاف پانی نہیں ہے، اسپتال تو کیا بلکہ بنیادی صحت یونٹ بھی نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا تمام سیاسی جماعتیں یہی چاہتی ہے کہ پوری قوم بے نظیر انکم سپورٹ پرآجائے ۔ ماں، باپ اپنے بچے روزگار کے لیے باہر ممالک بھیج رہے ہیں ۔ آج سے ایک ایسی تحریک شروع کرنے جا رہی ہوں جو ایوان میں عوامی نمائندگی کرے گی