کراچی رینجرز اور کسٹمز انفورسمنٹ کا انسداد اسمگلنگ آپریشن، لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد
پاکستان رینجرز (سندھ)، پولیس اور کسٹمز انفورسمنٹ نے کوئٹہ بس ٹرمینل، حب ریور روڈ یوسف گوٹھ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی بڑی مقدار برآمد کر لی۔ترجمان کے مطابق برآمد شدہ سامان میں غیر ملکی خشک دودھ، ٹائل پٹی، چھالیہ اور اشیائے خوردونوش شامل ہیں، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔اسمگل شدہ اشیاء کو 5 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز انفورسمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان رینجرز نے واضح کیا کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔