کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش نے کئی علاقوں میں معمولاتِ زندگی کو متاثر کیا۔ محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی صبح 8 بجے سے بدھ کی صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی، جہاں 178 ملی میٹر بارش ہوئی۔کیماڑی میں 173 ملی میٹر، اولڈ ایئرپورٹ پر 163.5، جبکہ جناح ٹرمینل پر 156.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سرجانی ٹاؤن میں 151.4، ناظم آباد میں 149.6، نارتھ کراچی میں 148.8، اور سعدی ٹاؤن میں 146 ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے ہیڈ آفس میں 145، کورنگی میں 138.7، ڈیفنس میں 138، اور شارع فیصل پر 133 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔گلشنِ معمار میں 102.6، مسرور بیس پر 101، اور اورنگی ٹاؤن میں 81.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔شہر میں سب سے کم بارش بحریہ ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی، جہاں صرف 4.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔۔۔