سیالکوٹ سمیت پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہنگامی ردعمل
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیالکوٹ، نارووال اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پر فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد 4 دہائیوں کی بدترین صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
دریائے ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب
سیالکوٹ میں موسلادھار بارش سے شدید تباہی، پانی کی شدت میں اضافہ
شاہدرہ کے مقام پر آج رات اونچے درجے کا سیلاب گزرنے کا امکان
43 ہزار افراد کو ریسکیو 1122 نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا
متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس، فیلڈ اسپتال اور طبی سہولیات فراہم
ڈینگی، ڈائریا سمیت بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اقدامات کی ہدایت
ایک خاندان کے 5 افراد پانی میں بہہ گئے، جانی نقصان پر افسوس
فصلوں اور مویشیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا
تمام ڈپٹی کمشنرز اور اداروں کی بروقت کارکردگی قابل ستائش
عوام کو بروقت آگاہی اور لائف جیکٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے
سڑکوں اور پلوں کی بحالی کا کام پانی اترنے کے بعد فوری شروع کیا جائے
وزیراعلیٰ مریم نواز کل سیالکوٹ اور نارووال کا دورہ کریں گی
پنجاب حکومت نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں، ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی