سندھ میں شدید گرمی، بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ – محکمہ موسمیات

عرفان علی عرفان علی

سندھ میں شدید گرمی، بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ – محکمہ موسمیات

سندھ میں شدید گرمی، بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ – محکمہ موسمیات

کراچی محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور نمی کی پیشگوئی جاری کی ہے، جس کے ساتھ ساتھ جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ادارے کے مطابق گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے، جبکہ 4 سے 5 ستمبر کے دوران گڈو اور سکھر میں شدید سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں خطرات بڑھ سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔