امریکی جریدے فارن افیئرز نے بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا، پاکستان کو قابلِ اعتماد شراکت دار قرار
واشنگٹن: معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس خطے میں زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار ثابت ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کبھی بھی امریکا کا قابلِ بھروسہ اتحادی نہیں رہا اور وہ واشنگٹن کی توقعات پر پورا نہیں اترا۔ اس کے برعکس، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں بھی مثبت کردار ادا کیا، جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سراہا۔
فارن افیئرز کی رپورٹ کے اہم نکات:
امریکا کو اب پاکستان پر اعتماد کر کے دیکھنا ہوگا، کیونکہ وہ خطے میں استحکام کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
ریکوڈک سمیت پاکستانی وسائل میں امریکی سرمایہ کاری خطے کو مضبوط اور مستحکم بنا سکتی ہے۔
امریکا اور پاکستان کے تجارتی و توانائی معاہدے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند قرار دیے گئے۔
بھارت پر یکطرفہ توجہ خطے میں دراڑیں اور جنگ کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔
پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی امریکا اور چین کے ساتھ متوازن تعلقات پر مبنی ہے۔
پاکستان ماضی میں واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان پُل کا کردار بھی ادا کر چکا ہے۔
رپورٹ میں بھارت کی انتہا پسند پالیسیوں، سفارتی ناکامیوں اور عالمی سطح پر تنہائی پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں، جس سے امریکا کی خطے میں حکمت عملی پر نظرثانی کی ضرورت اجاگر ہوتی ہے۔