پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

 ایشیا کپ 2025: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، بھارت سے ٹاکرا طے



دبئی — ایشیا کپ 2025 کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جہاں روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔


پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 136 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی بولنگ لائن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب نے 2 اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


پاکستان کی بیٹنگ میں محمد حارث 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد نواز نے 25، شاہین آفریدی اور سلمان علی آغا نے 19،19 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


بنگلہ دیش کی جانب سے شمیم حسین نے 30 رنز بنائے، سیف نے 18، نور اور رشاد نے 16،16 رنز کی اننگز کھیلیں۔ تسکین احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی اور رشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔


فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ایشیا کپ کا سب سے بڑا معرکہ ہوگا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔