گھوٹکی پولیس کا ایکشن۔ بارہ انتہائی خطرناک ڈاکو ہلاک

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

گھوٹکی پولیس کا ایکشن۔ بارہ  انتہائی خطرناک ڈاکو ہلاک


 گھوٹکی میں ڈاکووں کے خلاف پولیس کا ایکشن۔ بارہ  انتہائی خطرناک ڈاکو ہلاک۔صوبائی وزیر داخلہ  نے  پولیس ٹیم   کی کارکردگی کو سراہا ہے۔


ڈی آئی جی سکھر  نے بتایا ہلاک  ڈاکوؤں میں انتہائی مطلوب ملزمان شامل ہیں ۔ کچھ ڈاکووں  پر حکومت سندھ نے انعامی رقم بھی رکھی ہے۔ مارے جانے والے ڈاکوؤں کا تعلق شر گینگ سے ہے ۔ سات ڈاکوؤں کی لاشیں  پولیس نے قبضے میں لے لیں جبکہ پانچ  لاشیں ڈاکو اپنے ہمراہ لے گئے۔پولیس کی فائرنگ سے کم از کم دس مسلح ڈاکو شدید زخمی  بھی ہوئے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے دلیرانہ کارروائی   پر پولیس کو شاباش دی ہے۔