جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ، امریکا میں شٹ ڈاؤن بحران، پاک-امریکا سفارتی روابط پر تبادلہ خیال
جوہانسبرگ: جی 20 اجلاس رواں ماہ 22 اور 23 نومبر کو جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہوگا، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقا پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ:
"جب تک یہ خلاف ورزیاں بند نہیں ہوتیں، کوئی امریکی اہلکار اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔"
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنوبی افریقا میں غیر افریقی باشندوں کو قتل و غارت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی زمینیں و فارم غیر قانونی طور پر ضبط کیے جا رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اجلاس کی میزبانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا:
"یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ جی 20 اجلاس جنوبی افریقا میں ہو رہا ہے۔"
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ 2026 کے جی 20 اجلاس کی میزبانی فلوریڈا میں کرنے کے منتظر ہیں۔