پنجاب بار کونسل نے 27ویں آئینی ترمیم اور دستوری عدالت کے قیام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیہ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دستوری عدالت کا قیام ایک دیرینہ قانونی تقاضا اور جمہوری ضرورت کے طور پر موجود تھا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ میثاقِ جمہوریت میں بھی دستوری عدالت کے قیام کا مطالبہ شامل تھا۔ اس اقدام سے ملک میں آئینی حکمرانی مزید مضبوط ہوگی اور نظامِ انصاف میں بہتری آئے گی۔
پنجاب بار کونسل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت پارلیمنٹ ملکی مفاد، استحکام اور بہتری کے لیے ضروری آئینی ترامیم کا مکمل اختیار رکھتی ہے۔