قائدآباد سے خواتین کو نشہ آور چیز کھلا کر لوٹنے والی ملزمہ پکڑی گئی

عرفان علی عرفان علی

قائدآباد سے خواتین کو نشہ آور  چیز کھلا  کر لوٹنے والی ملزمہ پکڑی گئی


کراچی قائدآباد سے خواتین کو نشہ آور  چیز کھلا  کر لوٹنے والی ملزمہ پکڑی گئی۔


پولیس کےمطابق گرفتار ملزمہ نے کپڑا مارکیٹ  میں خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر سونے کی بالیاں اتار لی تھیں۔ ملزمہ نے  دوران تفتیش دیگر خواتین کو بھی نشہ آور چیز کھلا کر زیورات لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزمہ سے سونے کی بالیاں اور نشہ آور گولیاں برآمد کر کے اس کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا گیا۔