امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں کابینہ کا رواں سال کا آخری اجلاس

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں کابینہ کا رواں سال کا آخری اجلاس

"امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں کابینہ کا رواں سال کا آخری اجلاس ہوا۔ صدر ٹرمپ نے اسے امریکا کی تاریخ کا کامیاب ترین سال قرار دیا۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کا حل آسان نہیں، تاہم امید ہے کہ روس یوکرین جنگ بھی جلد رک جائے گی۔


صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جو بائیڈن کے دور میں صرف ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ ان کی حکومت نے ایک سال سے کم عرصے میں 18 ٹریلین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ سمیت 8 جنگیں رکوانے میں کامیاب رہے اور ہر جنگ رکوانے پر انہیں نوبل انعام ملنا چاہئے۔


صدر ٹرمپ نے گلوبل وارمنگ اور گرین منصوبے کو دھوکہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے الیکٹرک گاڑیوں کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے، جس پر الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے خوش نہیں، لیکن یہ ضروری تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے پاس گیسولین نہیں جبکہ امریکا کے پاس موجود ہے۔"