چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہےکہ اٹھارہویں ترمیم کےبعد سندھ حکومت نےصوبےمیں صحت کا ایساجال بچھادیا ،،جس سے لوگ مفت علاج کی سہولت حاصل کررہےہیں۔ڈاکٹرادیب رضوی کہتے ہیں تمام صوبوں کو مل کرصحت اورتعلیم کےفروغ کے لئےمشترکہ کوششیں کرنےکی ضرورت ہے۔۔
کراچی میں چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے ایس آئی یوٹی ٹرسٹ اسپتال کے نئے سینٹرز کا افتتاح کردیا۔
تقریب سےخطاب میں بلاول بھٹوکا کہناتھا کہ فائیواسٹارہوٹل کوفائیواسٹارہیلتھ فیسلیٹی میں تبدیل کررہےہیں۔ سندھ حکومت کا ایس آئی یو ٹی کے ساتھ اشتراک چھ ارب سے اکیس ارب روپے پر پہنچ چکا ہے۔
سربراہ ایس آئی یوٹی ڈاکٹرادیب رضوی نے کہا کہ نا ممکن میں ہی سب کچھ ممکن ہے۔دیکھیں یہاں آپریشن علاج سب کچھ فری ہورہا ہے۔ ٹرانسپلانٹ، لیور ، کڈنی کا علاج اور ریسرچ پربھی کام ہورہا
بلاول بھٹونےایس آئی یوٹی کے نئےاسپتال میں ڈائیلاسزسینٹراور لتھروٹرپسی یونٹ کا دورہ بھی کیا ۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کےدیگرشہروں میں بھی صحت کی سہولیات فراہم کررہےہیں۔۔