گلوبل اکنامک گیلپ سروے میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔
نئے سال کے آغاز پر پاکستان کی اقتصادی صورتحال اور امن سے متعلق کارکردگی بہتر قرار دی گئی۔
سروے 60 ممالک میں کیا گیا۔ پاکستان میں 51 فیصد افراد نئے سال کے حوالے سے پُرامید ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر دنیا بھر میں صرف 31 فیصد لوگوں نے مثبت رجحان ظاہر کیا۔
گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں اُمید کی شرح بھارت کے 39 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔ پاکستانی عوام کی امید عالمی اوسط 24 فیصد سے بھی نمایاں طور پر بلند ہے۔
امن کے حوالے سے بھی پاکستان کی کارکردگی بہتر رہی۔ 52 فیصد پاکستانیوں کو دنیا میں امن بڑھنے کی امید ہے۔ بھارت میں یہ شرح صرف 26 فیصد ریکارڈ کی گئی