ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس (CPI) 2025 جاری کر دیا ہے، جس میں پاکستان کی پوزیشن میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا مجموعی اسکور ایک درجے اضافے کے ساتھ 28 تک پہنچ گیا اور ملک 136 ویں نمبر پر آ گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چار سالوں کی گڈ گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات کے باعث پاکستان کے اسکور میں مسلسل اضافہ ہوا۔ پبلک سیکٹر انتظامی بدعنوانی، قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں کرپشن کے اشاریوں میں بہتری ریکارڈ کی گئی، جبکہ انتظامی بدعنوانی اور عدالتی کرپشن سمیت اہم اشاریوں میں 5 پوائنٹس کی بہتری سامنے آئی۔

2024کے مقابلے میں 2025 کی رپورٹ میں دو مزید ممالک کو شامل کیا گیا، تاہم پاکستان کی کارکردگی نمایاں رہی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 2021 سے 2025 تک پاکستان میں بدعنوانی کے تاثر میں نمایاں کمی آئی ہے اور گزشتہ چار سالوں میں پاکستان کی پوزیشن میں مجموعی طور پر چار درجے بہتری ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور مربوط اقدامات کیے ہیں۔