پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی۔ ہنڈریڈ انڈیکس نو سو ننانوے پوائنٹس بڑھ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس نو سو ننانوے پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ، تہتر ہزار، ایک سو انہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈنگ انڈیکس میں کم ترین سطح ایک لاکھ، انہتر ہزار، پانچ سو بانوے پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس چھ ہزار، چھ سو بیاسی پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ، باہتر ہزار، ایک سو ستر پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔