ایران پر اسرائیل اور امریکلہ کے حملوں کے بعد مظاہرین نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کا رخ کیا ۔۔۔ پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آئے

عرفان علی عرفان علی

ایران پر اسرائیل اور امریکلہ کے حملوں کے بعد مظاہرین نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کا رخ کیا ۔۔۔ پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آئے


ایران پر اسرائیل اور امریکلہ کے حملوں کے بعد مظاہرین نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کا رخ کیا ۔۔۔ پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آئے ۔۔۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے 10افراد جاں بحق ہوئے 

اسرائیل اور امریکہ کی ایران پر جارحیت کے خلاف کراچی میں احتجاج کیا گیامطاہرین امریکی قونصل خانے کے اطراف موجود رہے ۔ پولیس اور رینجرز کی نفری طلب کرلی گئی ۔ مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس نے شیلنگ کی ۔ 

ٹاور سے ایم ٹی خان روڈ اور بوٹ بیسن کی جانب والے راستے بندکردئے گئےپولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی ۔ مختلف علاقوں سے مظاہرین نے ٹاور کا رخ کیا ۔ امریکی قونصل خانے کے باہر پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آئے پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ناکام رہےپولیس کی جانب سے شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا ولیس نے مظاہرین کو تاور تک محدود کیا

وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری تفصیلات طلب کیں ۔ کہا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ حساس تنصیبات کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنایا جائے۔