صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات
اسلام آباد: صدرِ مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بلوچ رہنما شفیق الرحمان مینگل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ پارٹی رہنما ملک چنگیز خان، کامبھو خان برہمانی اور جمیل احمد بریجو بھی شریک ہوئے۔
شفیق الرحمان مینگل کی شمولیت کو بلوچستان میں پارٹی کی سیاسی قوت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔