اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لیے ایک روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ جنوری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس سے صارفین پر 15 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔
سی پی پی اے نے ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے سماعت کے بعد ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا۔ صارفین سے ادائیگی مارچ کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
۔