مشی کیاہے؟


 مشی کیاہے؟

کراچی،عرفان علی

شہدائےکربلا سےعقیدت اورمحبت کااظہارہرکوئی اپنےاپنےاندازمیں کرتاہے۔کراچی میں یوم عاشور پر عزاداروں کی بڑی تعداد مختلف علاقوں سے پیدل چل کرمرکزی جلوس میں شرکت کے لئے پہنچی۔

حق و باطل  کے معرکہ کے بعد   آل رسول  کو   کربلاسے شام تک کا سفر  پیدل طے  کرایا گیا۔چہلم نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والیہ وسلم  کے   موقع  پر   عراق میں ہر سال عزاداران  نجف سے کربلا  تک کا پیدل سفر کرتے ہیں،، جس مشی کہاجاتا ہے۔

محرم  میں پاکستان سمیت   دنیا بھر میں  وہ عزادار جو  یہ سعادت حاصل نہیں کرسکتے ،،، وہ  طویل فاصلہ  پیدل طے کر کے   محرم کے جلوسوں میں شرکت  کرتے ہیں۔ یوم عاشور پر بھی عزاداروں کی بڑی تعداد   مشی کی روایت پر عمل  کرتے ہیں۔

مختلف علاقوں سےپیدل سفر کرکےجلوس میں پہنچےوالےعزاداروں کےلیےمختلف مقامات پرسبیل کابھی اہتمام  کیا گیا تھا۔