لندن: برطانوی اخبار دی گارڈین نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ سے پہلے ایران اور امریکا کے مذاکرات میں برطانیہ بھی شامل تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی پیشکش توقع سے زیادہ تھی، جس پر برطانوی نمائندے حیران رہ گئے اور انہیں یقین تھا کہ معاہدہ طے پا جائے گا۔
ایران نے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ مکمل طور پر ختم کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم اس کے بدلے معاشی پابندیوں میں 80 فیصد خاتمے کا مطالبہ کیا۔ لیکن مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے ہی امریکا اور اسرائیل نے حملہ کر دیا۔
اخبار کے مطابق جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف نے صدر ٹرمپ کو جنگ کی طرف دھکیلا۔ یہ انکشاف ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے پس منظر میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔