وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

وزیر اعلی سندھ   مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے    اجلاس میں اہم فیصلے


سندھ کابینہ میں ترقیاتی منصوبوں، کفایت شعاری اور عوامی فلاح کے اقدامات پر اہم فیصلے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن  نے بتایا  کابینہ نے محکموں کے لیے آؤٹ سائیڈ بجٹ پر پابندی عائد کر دی۔ کچے  کا جامع سروے کرانے اور   صوبے  میں اسکول  اور کالجز معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔  


وزیر اعلی سندھ   مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے    اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔


سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے  بریفنگ میں بتایا  کابینہ میں   صوبے بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا فیصلہ ہوا۔کچے کا جامع سروے کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔  


 شرجیل انعام میمن، سینئر صوبائی وزیر  ۔۔۔ یہ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ جو ہے وہ چلتے رہیں گے تمام اسکولز کالجز یونیورسٹیز اب وہاں پہ ریگولر کلاسز ہوں گی آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی وہ چلتے رہیں گے اور اس کے بعد جو ہے مطلب اس کا مطلب ہم لوگ بھی نہیں جانا کہ جی ہم پوری اپنے اسسٹنٹ کوئی جو ہے وہ ایجوکیشن کے اس کو تھوڑا خراب کریں ٹھیک ہے مجبور میں کرنا پڑا

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے بتایا کچے میں آپریشنز کے دوران 393 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے۔کچے میں سروے کے بعد کوشش ہے  زمینوں کی الاٹمنٹ میں  خواتین کو فائدہ پہنچایا جائے۔


 ضیاء الحسن لنجار، صوبائی وزیر داخلہ ۔۔۔ ہم چاہتے ہیں کہ جو جہاں کے رہائشی ہیں انہی کوئی وہ فیسلیٹڈ ہم کریں اور وہاں کی بیواؤں کو فرسٹ پرائرٹی پر لیٹس دیں وہاں کے ایریا میں جا کے وہ اپنی اچھی زندگی گزار سکیں ان سب ڈسٹرکٹس میں 393 سرنڈر ہوئے ہیں جس میں کہ  0.5 ملین سے لے کر 10 ملین تک ان پر ہیڈ منیز ان ڈاکو پر ان کو سرینڈر کروایا گیا ہے


  سندھ کابینہ نے سینٹ پیٹرک اسکول  کراچی میں جدید اسٹیڈیم کے لیے 10 کروڑ روپےاور طلبہ کی فیس واپسی کے لیے 3.4 ارب روپے کی منظوری دی ۔ سسٹین ایبل  ڈیویلپمنٹ گولز  کے تحت 98 منصوبوں کے لیے 4.33 ارب روپے مختص کردیئے۔سچل سرمست لائبریری اور شاہ لطیف بھٹائی کے مزار پر ترقیاتی کاموں کی منظوری بھی دی گئی۔