گھریلو تشدد ایکٹ 2013 پر موثر عملدرآمد کے لیے صوبائی سطح پر 'پالیسی ڈائیلاگ' کا انعقاد

عرفان علی عرفان علی

گھریلو تشدد ایکٹ 2013 پر موثر عملدرآمد کے لیے صوبائی سطح پر 'پالیسی ڈائیلاگ' کا انعقاد

 

گھریلو تشدد ایکٹ 2013 پر موثر عملدرآمد کے لیے صوبائی سطح پر 'پالیسی ڈائیلاگ' کا انعقاد

کراچی سندھ میں گھریلو تشدد کے خاتمے اور متعلقہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کراچی میں ایک اہم صوبائی سطح کے 'پالیسی ڈائیلاگ' کا انعقاد کیا گیا۔

سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن (SCSW) کے زیرِ اہتمام اور لیگل ایڈ سوسائٹی کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام میں پالیسی سازوں، اراکینِ پارلیمان، سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور پسماندہ طبقات کے وفود نے بھرپور شرکت کی۔ یہ ڈائیلاگ 'آوازِ دو' پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا، جسے کیئر انٹرنیشنل اور فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (FCDO) کے تعاون سے کراچی میں نافذ کیا جا رہا ہے۔

اس مشاورتی نشست کا بنیادی مقصد 'گھریلو تشدد ایکٹ 2013' کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور ایک ایسی جامع حکمت عملی تیار کرنا ہے جس سے متاثرہ خواتین اور کمزور طبقات کو فوری انصاف اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔پالیسی سازوں نے قانون پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔سول سوسائٹی کے نمائندوں نے آگاہی مہم اور نچلی سطح پر مانیٹرنگ سسٹم کو بہتر بنانے کی تجاویز پیش کیں۔تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔