تہران کا دو ٹوک مؤقف: مذاکرات میں اعتماد سازی کی گیند امریکی کورٹ میں، اسپیکر ایرانی پارلیمان باقر قالیباف کا پاکستان کی سہولت کاری کو خراجِ تحسین
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے صاف نیت اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی نئی تجاویز پیش کیں، تاہم دوسرا فریق ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ انہوں نے ماضی کی دو جنگوں کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کو سامنے والے فریق پر بھروسہ نہیں ہے، البتہ اب امریکہ ایرانی منطق اور اصولوں کو بخوبی سمجھ چکا ہے اور فیصلہ اسے کرنا ہے کہ وہ ایران کا اعتماد بحال کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔ باقر قالیباف نے مذاکرات کے لیے بہترین ماحول اور سہولت کاری فراہم کرنے پر برادر ملک پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے اپنی نیک تمنائیں اور سلام بھی پیش کیا ہے