کراچی میں صدر زیب النساء اسٹریٹ پرسنار کی دکان میں چوری کے مرکزی ملزم کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو پنجاب کے علاقے جھنگ سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چوری ہونے والاسونااور چاندی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان واردات سے قبل کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں رہائش پزیر تھے۔ملزمان کے قریبی رشتے دار پولیس اہلکار نے ان کو گھر کرائے پر دلوایا تھا ۔ملزمان واردات کے فوری بعد فرار ہوگئے تھے۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ۔