کراچی میں مختلف
علاقوں سے 8 افراد کی لاشیں ملنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق چار افراد
نشے کے عادی تھے، جبکہ دو افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا
جہاں وہ دم توڑ گئے۔تین افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ ریسکیو حکام نے ایک روز
میں 10 لاشیں ملنے کا دعویٰ کیا ہے
کراچی میں گرمی کی
شدت میں اضافے کے ساتھ مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
پولیس حکام کے
مطابق مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 8 ہے، جن میں سے 4 افراد نشے کے
عادی تھے۔تمام لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق
ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں گھر سے 80 سالہ عبدالظہیر کی لاش ملی۔بلدیہ میں ایک
مسجد میں 55 سالہ عبدالودود گرمی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوئے۔منگھوپیر میں ایک
رکشہ ڈرائیور رکشے میں مردہ پایا گیا، جو دل کے عارضے میں مبتلا تھا۔ریسکیو حکام
کے مطابق ایک روز کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 10 ہے۔
چوہدری شاہد۔۔
ترجمان چھیپا فاونڈیشن ۔۔۔ مختلف علاقوں سےہمیں دس افرادکی ڈیڈباڈیز ملیں جس میں
سے دو افرادناساز تھے جن کوہم نےعباسی پہنچایا اوروہاں وہ جانبرنہ ہوسکے،دوڈیڈباڈیزایسی
ہیں جسےورثابناکارروائی کےگھرلےگئے
پولیس حکام کے
مطابق لیاقت آباد اور سپر ہائی وے کے علاقوں سے دو افراد کو تشویشناک حالت میں
عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔تلاش ڈیوائس کے ذریعے شناخت کی
کوشش کی گئی تاہم شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کے مطابق دونوں افراد شدید گرمی سے
متاثر ہوئے تھے۔