سندھ اسمبلی میں کراچی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ، الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن ،کاروکاری اور بحریہ ٹاؤن پر جرمانے کی رقم سندھ کو منتقل کرنے سے متعلق قراردادیں منظور کرلی گئیں۔ بارہ مئی سے متعلق قرارد داد مسترد کر دی گئی ۔۔ قرارداد پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کے رکن نثار کھوڑو ناراض ہو کر ایوان سے واک آوٹ کر گئے ۔۔
سندھ اسمبلی میں پرائیوٹ ممبر ڈے پر ایم کیو ایم کے اراکین نے کئی قراردادیں پیش کیں۔۔
اپوزیشن اور حکومتی اراکین ۔۔ کراچی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ، الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے قانون سازی ، کاروکاری اور جرمانے کی مد میں وصول 90 ملیں پاونڈ کی رقم سندھ کو منتقل کرنے سے متعلق قراردادوں پر یک زبان ہوگئے۔ تمام قراردادیں متفقہ طور منظور کر لی گئیں۔۔
تحریک انصاف کے رکن شبیر قریشی نے 12 مئی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی ۔۔
قرارداد پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے طحہ احمد نے تحریک انصاف پر تنقید کی۔۔
اسپیکر نے قرارداد مسترد کی تو پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نثار کھوڑو ناراض ہو گئے اور ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کر گئے۔۔
سیاسی گرما گرمی کے بعد اسپیکر نے اجلاس جمعہ کی سہہ پہر تک ملتوی کردیا۔۔