بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سٹی کونسل میں شاہراہِ بھٹو کی تعمیر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور ۔ پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کراچی کےلئے متعدد میگا منصوبے لا رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈ رترقیاتی منصوبوں کےلئے فنڈز نہ ملنے کا شکوہ کیا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سٹی کونسل کا اجلاس ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں شاہراہِ بھٹو کی تعمیر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔پارلیمانی لیڈر سٹی کونسل کرم اللہ وقاصی کا کہنا تھا تمام تر سازشوں کے باوجود شاہراہِ بھٹو کا منصوبہ مکمل کیا۔ کراچی کےلئے متعدد میگا منصوبے لا رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر ر سیف الدین نے کہا 85 یونین کمیٹیوں کی فائلیں افسر شاہی کی الماریوں میں پڑی ہیں۔سالڈ ویسٹ بلدیاتی نمائندوں کو گھاس ڈالنے کو تیار نہیں۔ایوان میں شہر کی تمام 246 یونین کمیٹیوں کے لیے ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی، کورنگی کراسنگ روڈ کی بحالی اور گل پلازہ کا ملبہ ہٹانے کے لیے 3 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔ محرم الحرام سے قبل امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گزرگاہوں کے لیے 20 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔