مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کی گلگت بلتستان انتخابات نتائج میں تاخیر پر تشویش

سدرہ عارف سدرہ عارف

  مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کی گلگت بلتستان انتخابات نتائج میں تاخیر پر تشویش


 مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کی گلگت بلتستان انتخابات نتائج میں تاخیر پر تشویش ۔۔۔ کہا گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج میں غیرمعمولی تاخیر شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے . الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے فوری طور پر شفاف نتائج جاری کرے ۔ 

شازیہ مری نے بیان میں کہا  فارم 45 کی فراہمی میں تاخیری حربے ناقابل قبول ہیں، انتخابی عمل متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں ردوبدل اور پولنگ اسٹیشنوں کی تبدیلی منصوبہ بند دھاندلی کی نشاندہی کرتی ہے ۔ استور ٹو کے علاقے بونجی میں پولنگ اسٹیشن کو سڑک کنارے سے دور پہاڑی مقام پر منتقل کرنا ووٹرز کے حقِ رائے دہی پر حملہ ہے ۔ آرٹیکل 218 کے تحت آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے ۔