کراچی میں مون سون
سیزن سے قبل کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے بارشوں سے نمٹنے کی تیاریوں کا عملی جائزہ
لینے کے لیے رین مینجمنٹ موک ایکسرسائز کی ۔ اس
کے ذریعے نکاسی آب کے نظام، مشینری اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیت کا عملی
جائزہ لیا گیا۔
کراچی میں مون سون
سیزن سے قبل کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنے رین مینجمنٹ انتظامات کا عملی جائزہ لیا۔اس
کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا،، جس کا
افتتاح سی ای او عمر فاروق ملک
نے کیا۔اس موقع پر انہیں نکاسی آب کے
نظام، اسٹارم واٹر ڈرینز، سیوریج نیٹ ورک اور ایمرجنسی رسپانس پلان پر بریفنگ دی
گئی۔
حکام کے مطابق رین
مینجمنٹ پلان کے تحت تیرہ سو سے زائد اہلکار اور ڈھائی سو سے زائد مشینری یونٹس
تعینات کیے گئے ہیں۔ موک ایکسرسائز کے دوران مشینری، افرادی قوت اور ہنگامی ردعمل
کے نظام کی عملی جانچ بھی کی گئی۔سی بی سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے
دوران ڈرینج انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔
عمر فاروق ملک،سی
ای او، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کہتےہیں رین مینجمنٹ کے حوالے سے ہم نے پوری ٹیم ڈپلائی
کی ہیں تقریبا آٹھ ڈیفرنٹ سیکٹرز ہیں زومز ہیں جن میں کام کر رہے ہیں
ڈھائی سو زیادہ گاڑیاں ہیں وہ کر رہے ہیں 1300 سے زیادہ ایچ آ رہا ہے جو کام کرے
گی تاکہ جس وقت بارش آتی ہے تو وہ پہلے سے پوری طرح سے پریپیرڈ ہوں۔
سی ای او عمر
فاروق ملک نے متعلقہ ٹیموں کو مون سون کے دوران مکمل تیاری، مسلسل نگرانی اور
بروقت ردعمل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے مطابق بارشوں کے
دوران تمام متعلقہ عملہ ہائی الرٹ رہے گا تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا
کرنا پڑے۔