کراچی، عدنان اطہر
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول
بھٹونے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، نکاسی آب، سڑکوں اور صفائی کی صورت
حال کا جائزہ اور
شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ کہتے ہیں پیپلزپارٹی ہی شہر کی ترقی کے لئے کام
کرے گی۔ پیپلزپارٹی نے حکومت گرانے کا راستہ دکھا دیا تھا۔ پی ڈی ایم کی مرضی جس کے خلاف چاہئے جلسے کرے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول
بھٹو کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ۔
ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں کچرے کے ڈھیر دیکھ کر اظہار برہمی کیا۔
شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے
پیپلزپارٹی کو ناگزیز قرار دیا۔ کہا کہ
لوگ ساتھ دیں ہم شہرکی صورتحال کوبہتری کی طرف لیکرجارہے ہیں۔
ہم کراچی میں مزید کام کریں گے کراچی کو ایسا شہر بنائیں گے جوانٹرنیشنل معیار کا مقابلہ کرسکے ہم جانتے ہیں ہمارے پاس وسائل کی
کمی ہے وفاق ہمیں ہمارا حق نہیں دیتے ہم اپنی محنت سے اس کا مقابلہ کرنے کی کوشش
کررہے ہیں
اپوزیشن کے جلسے پر بلاول
بھٹو کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کی مرضی جس کےخلاف جلسے کرے۔ پیپلزپارٹی
نے حکومت گرانے کا عملی راستہ دکھایا تھا۔۔
پی ڈی ایم نے اگر یہ سوچا کہ وہ سیاسی گرما گرمی کرے جلسہ کرے تو اس کا حق
ہے ان کو ویلکم کرتے ہیں لوگوں کو بھی کہتے ہیں انکے جلسے کو کامیاب کروائیں ویسے
تو ہم سب اپوزیشن میں ہیں اور سب چاہتے ہیں حکومت کو مشکل وقت دیا جائے
بلاول بھٹو کی گاڑی وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈرائیو کی جبکہ وزیر
بلدیات ناصر شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے انہیں
شہر کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔