گورنر سندھ سے پی ٹی آئی کے کراچی سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات


گورنر سندھ  سے  پی ٹی آئی کے  کراچی سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

 

 کراچی،عدنان اطہر

گورنر سندھ  سے  پی ٹی آئی کے  کراچی سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ۔ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کا جائزہ لیا گیا۔ 

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ایم این ایز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت کی موثر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں ۔ارکان قومی اسمبلی  نے گورنر سندھ کو اپنے علاقوں سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔ گورنر  نے  کہا کہ تمام ایم این ایز اپنے  حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں ۔عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات  یقینی  بنائے جائیں۔