کراچی،عرفان علی
کراچی کی مقامی عدالت
نے خاتون کو ہراساں ، بلیک میل اور نازیبا تصاویر وائرل کرنے کےکیس ملزم کو تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی
کی عدالت میں خاتون کو ہراساں ، بلیک میل اور نازیبا تصاویریں وائرل کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے
بتایا کہ ملزم محمد جاوید نے خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کی۔ ملزم خاتون کو بلیک
میل، ہراساں اور دھمکیاں دے رہا تھا۔اس کو متاثرہ خاتون کی شکایت پر گرفتار کیا گیا
ہے۔ ملزم سے تصاویریں اور دیگر چیزیں حاصل
کرلی گئیں ہیں۔ عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا،،
اور آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ
طلب کرلی۔