وزیراعلیٰ سندھ سے کراچی میں نئے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات


 وزیراعلیٰ سندھ سے کراچی میں نئے امریکی  قونصل جنرل کی ملاقات

 

چہرہ،ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ سندھ سے کراچی میں نئے امریکی  قونصل جنرل کی ملاقات۔ دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی میں نئے امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرا نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ  نے نئے قونصل جنرل کو سندھ میں خوش آمدید کہا اور  ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے امریکی قونصل جنرل کو اجرک، سندھی ٹوپی اور شیلڈ کے تحائف بھی دیئے۔ملاقات میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی قاسم نوید اور  ڈپٹی قونصل جنرل ایلک سینڈرا بھی شریک تھے۔