کراچی، مہران ٹاون کی فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

کراچی،  مہران ٹاون  کی  فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے  سندھ ہائی  کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

کراچی ،عرفان علی

کراچی،  مہران ٹاون  کی  فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے  سندھ ہائی  کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ 

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ملی بھگت، غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے رہائشی پلاٹس پر فیکٹریاں بنا دی گئی ہیں۔فائر قوانین سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے احکامات بھی نظر انداز کردیئے گئے،، جس کے نتیجے میں مہران ٹاون واقعہ میں   کئی مزدور  جان  کی بازی ہار گئے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ  سانحہ میں جاں بحق مزدوروں  کو فی کس  پچاس لاکھ روپے معاوضہ اور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں سندھ حکومت، چیف سیکرٹری سندھ اور  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔