سندھ میں مہلک کورونا وائرس نے اکتالیس افراد کی جان لے لی۔ ایک ہزار تیرہ نئے کیسز سامنے آگئے۔

سندھ میں مہلک کورونا وائرس نے اکتالیس افراد کی جان لے لی۔ ایک ہزار  تیرہ نئے کیسز سامنے آگئے۔

کراچی،عدنان اطہر

سندھ میں مہلک کورونا وائرس نے اکتالیس افراد کی جان لے لی۔ ایک ہزار  تیرہ نئے کیسز سامنے آگئے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق  صوبے میں  کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے چھ ہزار آٹھ سو پچھتر افراد انتقال کرچکے ہیں۔ اب تک چار لاکھ اکتیس ہزار  چار سو چھپن افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت آٹھ سو سڑسٹھ افراد کی حالت تشویشنا ک اور  اناسی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران تین سو اڑسٹھ  نئے کورونا کیس سامنے آئے۔ سب سے زیادہ ایک چون کیس ضلع شرقی، ایک سو تین جنوبی اور سب سے کم پانچ کیس ضلع کورنگی سے رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں اب تک دو لاکھ اٹھاسی ہزار  نو سو پچانوے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔