سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا ہےکہ سندھ کے حکمران جمہوریت کے قاتل ہیں


سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا ہےکہ سندھ کے حکمران جمہوریت کے قاتل ہیں

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا ہےکہ سندھ کے حکمران جمہوریت کے قاتل ہیں،،، انہیں معاف نہیں کریں گے،،، پورے صوبے میں جمہوریت کے جنازے نکالے جائیں گے،،، فردوس شمیم نقوی نے وضح کیا کہ تحریک انصاف نے صحافیوں کے تحفظ کے بل کی مخالفت نہیں کی،،، تاہم گورنر کی جانب سے کمیش کو حکومت اور پرائیویٹ فنڈز لینے کے اختیار پر اعتراض کو درست قرار دیا۔

اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےحلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت نےبجٹ منظور کرانے کیلئے اپوزیشن لیڈر کو بات نہیں کرنے دی

یہ بجٹ عوام کا خون چوسنے کیلئے ہے، اپوزیشن کی تینوں جماعتوں نے بجٹ مسترد کردیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج ہم قرار داد پیش کرنا چاھتے تھے۔۔۔عدالت جائیں گے اسپیکر کی رولنگ کو بھی چیلنج کیا جاسکتا ہے۔۔۔جمہوریت کے قاتلوں سے حساب لینگے۔

فردوس شمیم نقوی نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے صحافیوں کے تحفظ کے بل کی مخالفت نہیں کی۔۔۔تاہم گورنر کا اعتراض درست ہے

انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ٹرانسپیرنسی پر یقین نہیں رکھتی، یہاں تو آڈٹ رپورٹ تک وقت پر نہیں آتی۔